11Aug

جاپان میں ملازمتوں کی اقسام اور مطلوبہ شرائط

ابھرتے ہوئے  سورج کی سر زمین  جاپان اپنی ثقافت، ٹیکنالوجی اور ہنر مند  افراد کی بدولت دنیا بھر میں مشہور ہے۔ جب ہم  جاپان کا نام لیتے ہیں تو  جاپانی قوم  کی  وقت کی پابندی اور انکا اپنے کام میں منظم  ہونا  ہمیشہ ضرب المثل  کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔   گذرتے ہوئے وقت کے ساتھ جہاں جاپان نے ترقی کے معراج کو  چھوا وہیں مختلف عوامل کے باعث 2008 کے بعد  جاپان میں بچوں کی  پیدائش کی شرح میں واضح کمی آئی ہے۔ ۔ جاپان کی قومی ادارہ برائے آبادی اور سماجی تحفظ کی تحقیق کے مطابق، 2023 میں جاری کیے گئے ڈیٹا کے مطابق، 2005 میں پیدا ہونے والی جاپانی خواتین میں سے 40 فیصد تک کا  بے اولاد رہنے کا امکان ہے۔ اس مشکل صورتحال کے باعث جاپانی انڈسٹری کو  ہنرمند افراد کی کمی کا سامنا ہے۔ اس مشکل صورتحال کے باعث جاپان نے غیر ملکی ہنر مند افراد  کو مختلف شعبوں میں بھرتی کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے اور انکے لیے جاپان میں ملازمتوں کی اقسام اور مطلوبہ شرائط پر نئے ویزہ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔  آئیے، ہم آپکو تفصیل بتاتے ہیں۔

مخصوص ہنر مند کارکن پروگرام (SSW):

2019 میں، جاپانی حکومت نے ایک نیا  پروگرام شروع کیا جسے مخصوص ہنر مند کارکن پروگرام (Specified Skilled Worker Program) کہا جاتا ہے۔ اس پروگرام کا پہلا مرحلہ پانچ سال کا تھا اور اس میں دنیا بھر سے کل   345,000 غیر ملکی ہنر مند افراد کو جاپان میں نوکری دی گئی۔   اب جاپان اگلے پانچ سالہ منصوبے میں ہنر مند کارکنوں کی تعداد کو بڑھا کر 800,000 سے زیادہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ انڈسٹری میں  ہنر مند افراد کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔

SSW پروگرام کے تحت  آپ کس کس شعبے میں   ملازمت کر سکتے ہیں؟

SSW پروگرام کےمیں ابتدائی طور پر کل  12 صنعتیں شامل تھیں:  جن کے نام درج ذیل ہیں۔

  1. نرسنگ کیئر
  2. عمارت کی صفائی کا انتظام
  3. صنعتی مشینری
  4. الیکٹرانکس
  5. تعمیرات
  6. جہاز سازی اور مشینری
  7. گاڑیوں کی مرمت اور دیکھ بھال
  8. ہوا بازی
  9. ہوٹلنگ اور مہمان نوازی کی صنعت
  10. زراعت
  11. ماہی گیری اور آبی زراعت
  12. خوراک اور مشروبات، اور فوڈ سروس

 لیکن اب مالی سال 2024 سے جاپانی حکومت نے اس میں مزید چار مزید صنعتیں شامل کی ہیں

1۔ روڈ ٹرانسپورٹ

2- ریلوے

-3جنگلات

4-لکڑی

جاپان میں ملازمتوں کی اقسام اور مطلوبہ شرائط

SSW پروگرام کی اقسام:

یہ پروگرام دو اہم اقسام پر مشتمل ہے:

 

مخصوص ہنر مند کارکن (i):

    • یہ ویزا ان ہنر مند افراد  کے لیے ہے جن کے پاس بنیادی مہارتیں موجود  ہوں۔
    • امیدوار کی عمر 18 سال سے زیادہ ہونی چاہیے اور اسے متعلقہ ہنر اور جاپانی زبان کی قابلیت کے  ٹیسٹ پاس کرنے ہوں گے.  جن افراد  نے  پہلی ہی جاپان میں  ٹیکنیکل انٹرن ٹریننگ مکمل کر لی ہے ، انکو اس سے استثنی ہے۔
    • اس ویزے کی معیاد 5 سال ہے۔
    •  اس ویزا کے تحت آپ اپنے خاندان کے افراد  کو اپنے ساتھ جاپان نہیں  نہیں لا سکتے۔

 

مخصوص ہنر مند کارکن (ii):

    • یہ ویزا ان لوگوں کے لیے ہے جن کے پاس  علمی اور ہنر سے متعلقہ مہارت  کا معیار زیادہ ہے۔
    •  اس میں بھی آپکو  ہنر اور جاپانی زبان کی قابلیت کے  ٹیسٹ پاس کرنے ہوں گے ۔
    • یہ ویزا 3 سال کے لیے دیا جا سکتا ہے۔
    • کل قیام کی مدت پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
    • اس ویزا کے تحت خاندان کے افراد آپکے  ساتھ آسکتے ہیں۔

پاکستان کے لیے اہم مواقع:

جاپانی منڈیوں میں پاکستانیوں کے لیے بڑھتے ہوئے مواقعوں کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جاپان میں ملازمت اور کاروبار کے لیے پہنچنے والے پاکستانیوں کی تعداد دسمبر 2023 تک اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، پچھلے 10 مہینوں میں 5000 سے زائد پاکستانیوں نے  نئی رجسٹریشنز ہوئی ہیں۔ جاپان میں پاکستانی کمیونٹی انڈونیشیا اور بنگلہ دیشی کمیونٹیز کے بعد تیسرا سب سے بڑا مسلم اکثریتی گروپ ہے۔ دسمبر 2023 تک، جاپان میں 25,334 رجسٹرڈ پاکستانی مقیم تھے۔ حال ہی میں ایک جاپانی کمپنی، بارڈر لنک، نے ٹوکیو میں  پاکستانی سفارت خانے کے تعاون سے پاکستان سے 32 اسسٹنٹ لینگویج ٹیچرز کی خدمات حاصل کی ہیں۔

جاپان میں ملازمتوں کی اقسام اور مطلوبہ شرائط
جاپان میں ملازمتوں کی اقسام اور مطلوبہ شرائط

اکتوبر 2023 تک، جاپان میں موجود غیر ملکی  ہنر افراد کی تعداد تقریباً 20 لاکھ ہو چکی ہے اور جاپان میں لیبر  کی بڑھتی ہوئی  ڈیمانڈ کے باعث یہ تعداد مستقبل میں مزید بڑھنے کی توقع ہے ۔یہان  یہ بات قابل ذکر ہے کہ سپیسیفائیڈ سکلڈ ورکرکیٹیگری میں جاپان صرف ٹرانسپوٹ کے شعبے میں  25,000 ڈرائیورز (ٹیکسی، بس اور ٹرک) کی خدمات حاصل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

ان دونوں پروگرامز کے تحت ملازمت کے  لیے آپ کو  متعلقہ مہارت اور جاپانی زبان  کا متعلقہ ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔ اسکے بعد جاپانی کمپنی سے جاب آفر اور اہل ہونے کے سرٹیفیکیٹ کی ضرورت ہوگی ، جس میں اقبال مین پاور آپ کی مکمل رہنمائی کرے گی۔ یاد رہے کہ  اقبال مین پاور کنسلٹنٹس اب پاکستان میں جاپان میں بھرتی  کےلیے  حکومت پاکستان اور جاپان سے منظور شدہ ایجنسی بن چکے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے، آپ ذیل میں دی گئی ویڈیو میں ہمارے سی ای او، جناب ندیم اقبال کو سن سکتے ہیں جوجاپان میں ملازمت کی اقسام اور مطلوبہ اشیاکے بارے میں بتا رہے ہیں۔