پاکستانیوں کے لیے جاپان میں ملازمت کے مواقع
ابھرتے سورج کی سر زمین جاپان نے جنگ عظیم دوم کی تباہ کن بربادی کے باوجود اپنی بے مثال ٹیکنولوجیکل مہارت ، ثقافتی ورثے، اور منظم قومی اتحاد کے باعث اقوام عالم میں جو اپنا مقام بنایا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔ تاہم، کیا آپ لوگ جانتے ہیں کہ جاپان اپنی بڑھتی ہوئی عمر رسیدہ آبادی کے باعث محنت کشوں کی کمی کا سامنا کر رہا ہے؟ ہنر مند افراد کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے، جاپان نے اقوام عالم سے ہنر مند افراد کو جاپان میں ملازمت کرنے کے لئےآمادہ کرنے کے لئے ایک نئی پالیسی بنائی گئی جو یکم اپریل 2019 کو نافذ ہوئی۔
اس پالیسی کا ابتدائی مقصد پہلے مرحلے میں 340,000 ہنر مند افراد کو جاپان میں مختلف ملازمتوں کے لئے متوجہ کرنا تھا۔ جاپان میں پاکستان کے سفیر، مسٹر کنینوری ماتسودا نےایک کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ جاپانی حکومت نے 2025 تک دنیا بھر سے 500,000 ہنر مند افراد کو جاپان میں ملازمت دینے کا ہدف مقرر کیا ہے اور 2030 تک اس تعداد کو مزید بڑھانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس صورت حال میں جہاں حکومت جاپان کی محنت کشوں کی کمی کو پورا کرنے کی عزم کی عکاسی ہوتی ہے وہیں غیر ملکی افراد ، بشمول پاکستانیوں کے لیے بھی روزگار کے مواقع کھل گئے ہیں۔
پاک – جاپان حکومتوں کے مابین مفاہمت کی یادداشت
2019 جاپان-پاکستان تعاون کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جب دونوں ممالک نے پاکستانی ہنر مند افراد کی جاپان میں ملازمت کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ یہ معاہدہ “مخصوص ہنر مند افراد” پروگرام کے گرد مرکوز ہے، جس کا مقصد ہنر مند افراد کو جاپان میں ملازمت کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس معاہدہ کے تحت، پاکستانی افراد جاپان میں ملازمت حاصل کر سکتے ہیں بشرطیکہ وہ مطلوبہ اہلیت کے امتحانات پاس کریں تاہم، کووڈ-19 وبا کے باعث یہ عمل ملتوی ہو گیا۔حالات کے معمول میں آنے کے بعد جاپان میں ہنر مند افراد کی ضرورت میں اضافہ ہوا اور اب سرکاری ادارے کے ساتھ ساتھ نجی پروموٹرز کو بھی پاکستانی افراد کو جاپان بھیجنے کی اجازت دی گئی ہے اور اقبال مین پاور کنسلٹنٹس اب پاکستان میں جاپان کے لیے ایک منظور شدہ ریکروٹمنٹ ایجنسی بن گئی ہے۔
جاپان میں ملازمت کے لیے مخصوص شعبے
جاپان کے غیر ملکی افراد کے لئے متعارف کروائے گئے اس پروگرام میں مندرجہ ذیل بارہ (12) شعبے شامل ہیں.
- نرسنگ کیئر
- عمارت کی صفائی کا انتظام
- الیکٹرک، الیکٹرانکس، اور انفارمیشن انڈسٹریز
- تعمیراتی صنعت
- جہاز سازی/جہاز مشینری صنعت
- آٹو موبائل کی دیکھ بھال
- ہوابازی کی صنعت
- رہائش کی صنعت
- زراعت
- ماہی گیری اور آبی زراعت
- کھانے اور مشروبات کی صنعت
- فوڈ سروسز کی صنعت
پاک جاپان تعلقات اور جاپان میں موجود پاکستانی کمیونٹی
28 اپریل 1952 کو سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے، پاکستان اور جاپان کے درمیان برادرانہ تعلقات مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں۔ پاکستان سان فرانسسکو امن کانفرنس کے فوراً بعد جاپان میں تجارتی دفتر کھولنے والے پہلے ممالک میں شامل تھا، اور اسی دوران جاپان نے کراچی میں اپنا ابتدائی تجارتی دفتر کھولا۔ جاپان میں موجود پاکستانی کمیونٹی ، انڈونیشیا اور بنگلہ دیشی کمیونٹی کے بعد ، تیسری سب سے بڑی مسلمان اکثریتی گروپ ہے۔ دسمبر 2023 تک کے اعداد و شمار کے مطابق، جاپان میں 25,334 رجسٹرڈ پاکستانی مقیم ہیں۔
ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے جاپان کے سفیر کنینوری ماتسودا نے جاپان میں پاکستانی ہنر مند افراد کی تعریف کرتے ہوئے ان کی لگن، ایمانداری اور مہارت کو سراہا کہ یہ افراد جاپان کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔
جاپانی مارکیٹوں میں پاکستانیوں کے لیے بڑھتے ہوئے مواقع کا اندازہ دسمبر 2023 تک جاپان میں ملازمت اور کاروبار کے لیے آنے والے پاکستانیوں کی تعداد سے لگایا جا سکتا ہے، گزشتہ 10 ماہ میں 5,000 سے زائد پاکستانی افراد نے جاپان کا رخ کیا۔ اس حوالے سے جاپان میں پاکستان کے سفارت خانے کا کردار بہت قابل تعریف ہے۔ حال ہی میں ایک جاپانی کمپنی، بارڈر لنک نے ٹوکیو میں پاکستانی سفارت خانے کے تعاون سے پاکستان سے 32 استاذہ کو بھرتی کیا ہے۔ یہ مختلف شعبوں میں پاکستانیوں کی بڑھتی ہوئی طلب اور جاپان میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت کے مواقع کو ظاہر کرتا ہے۔
خلاصہ
جاپان کی جامع پالیسیوں اور ہنر مند افراد کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث پاکستانی ہنر مند افراد کے پاس جاپان کی متحرک معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے اور اس سے فائدہ اٹھانے کا شاندار موقع ہے۔ اس معاہدہ سے نہ صرف دو طرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے بلکہ ہنر مند پاکستانیوں کے لیے خلیجی ریاستوں کے بعد ایک نئی منظم اور پرکشش مارکیٹ میں اپنے لئے نت نئے مواقعوں کو تلاش کرنے کا ایک نیا دروازہ بھی کھلا ہے۔ جاپان میں ملازمت کے حوالے سے رہنمائی اور معلومات کے لئے آپ ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
I need Japan work viza
I know japanese
I m 47 years old
I know driving small car and truck
Hello sir I’m interested any job
Aoa sir
Quality control & HSE Dear sir I am working in NADEC KSA as a Quality chemist from 180623 to till date & PepsiCo bottler Shamim &. Co as a Qualitychemist From date Nov 2018 to 180623 Please find my relevant job I am hard working , honest ,punctual, good behavior , follow the rules and desicplne of industry & IAm well know about GMP , HACCP ,HSE ,iosh, blowing pet bottle test Documents ,internal and External Audits..! My file is attached please check it Thanks and regards M Hamza Mobile NUMBER Saudi Arabia +966597177898.
Sir I have experience 14 yeres in gulf plumber optorar machine fir fitting my Mobil nomber+97430632429