21Jun

پاکستانیوں کے لیے جاپان میں ملازمت کے مواقع

پاکستانیوں کے لیے جاپان میں ملازمت کے مواقع

ابھرتے سورج کی سر زمین جاپان  نے جنگ عظیم دوم کی تباہ کن بربادی  کے باوجود  اپنی بے مثال  ٹیکنولوجیکل مہارت ، ثقافتی ورثے، اور منظم قومی اتحاد کے باعث اقوام عالم میں جو اپنا مقام بنایا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔ تاہم، کیا آپ لوگ جانتے ہیں کہ جاپان اپنی بڑھتی ہوئی عمر رسیدہ آبادی کے باعث محنت کشوں کی کمی کا سامنا کر رہا ہے؟   ہنر مند افراد کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے، جاپان نے اقوام عالم سے ہنر مند افراد  کو  جاپان میں ملازمت کرنے کے لئےآمادہ کرنے کے لئے ایک نئی پالیسی بنائی گئی جو یکم اپریل 2019 کو نافذ ہوئی۔

 اس پالیسی کا ابتدائی مقصد پہلے مرحلے میں 340,000 ہنر مند افراد کو جاپان میں مختلف ملازمتوں کے لئے متوجہ کرنا تھا۔ جاپان میں پاکستان کے سفیر، مسٹر کنینوری ماتسودا نےایک کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے بتایا  کہ جاپانی حکومت نے 2025 تک دنیا بھر سے 500,000  ہنر مند افراد کو  جاپان میں ملازمت دینے کا ہدف مقرر کیا ہے اور 2030 تک اس تعداد کو مزید بڑھانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس  صورت حال میں  جہاں   حکومت جاپان کی محنت کشوں کی کمی کو پورا کرنے کی عزم کی عکاسی ہوتی ہے  وہیں غیر ملکی  افراد ، بشمول پاکستانیوں کے لیے بھی روزگار کے مواقع  کھل گئے ہیں۔

پاک جاپان  حکومتوں  کے مابین مفاہمت کی یادداشت

2019  جاپان-پاکستان تعاون کی تاریخ میں ایک اہم  سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جب دونوں ممالک نے پاکستانی ہنر مند  افراد  کی جاپان میں ملازمت کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ یہ معاہدہ “مخصوص ہنر مند  افراد” پروگرام کے گرد مرکوز ہے، جس کا مقصد ہنر مند افراد  کو جاپان میں ملازمت کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس معاہدہ کے تحت، پاکستانی افراد  جاپان میں ملازمت حاصل کر سکتے ہیں بشرطیکہ وہ مطلوبہ اہلیت کے امتحانات پاس کریں  تاہم، کووڈ-19 وبا کے باعث یہ عمل ملتوی ہو گیا۔حالات کے معمول  میں آنے کے  بعد  جاپان میں  ہنر مند افراد کی ضرورت میں اضافہ ہوا اور اب سرکاری ادارے کے ساتھ ساتھ نجی پروموٹرز کو بھی پاکستانی  افراد کو جاپان بھیجنے کی اجازت دی گئی ہے اور اقبال مین پاور کنسلٹنٹس اب پاکستان میں  جاپان کے لیے ایک منظور شدہ ریکروٹمنٹ ایجنسی بن  گئی ہے۔

جاپان میں ملازمت کے لیے مخصوص شعبے

جاپان کے غیر ملکی افراد کے لئے  متعارف کروائے گئے اس پروگرام میں مندرجہ ذیل بارہ (12)  شعبے شامل ہیں.

  1. نرسنگ کیئر
  2. عمارت کی صفائی کا انتظام
  3. الیکٹرک، الیکٹرانکس، اور انفارمیشن انڈسٹریز
  4. تعمیراتی صنعت
  5. جہاز سازی/جہاز مشینری صنعت
  6. آٹو موبائل کی دیکھ بھال
  7. ہوابازی کی صنعت
  8. رہائش کی صنعت
  9. زراعت
  10. ماہی گیری اور آبی زراعت
  11. کھانے اور مشروبات کی صنعت
  12. فوڈ سروسز کی صنعت

پاک جاپان تعلقات اور جاپان میں موجود  پاکستانی کمیونٹی

28 اپریل 1952 کو سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے، پاکستان اور جاپان کے درمیان  برادرانہ تعلقات مسلسل مضبوط  ہو رہے ہیں۔ پاکستان سان فرانسسکو امن کانفرنس کے فوراً بعد جاپان میں تجارتی دفتر کھولنے والے پہلے ممالک میں شامل تھا، اور اسی دوران  جاپان نے کراچی میں اپنا ابتدائی تجارتی دفتر کھولا۔ جاپان میں  موجود پاکستانی کمیونٹی ، انڈونیشیا اور بنگلہ دیشی کمیونٹی کے بعد ، تیسری سب سے بڑی مسلمان اکثریتی  گروپ ہے۔ دسمبر 2023 تک کے اعداد و شمار کے مطابق، جاپان میں 25,334 رجسٹرڈ پاکستانی مقیم ہیں۔

ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے جاپان کے سفیر کنینوری ماتسودا نے جاپان میں پاکستانی ہنر مند افراد  کی تعریف کرتے ہوئے ان کی لگن، ایمانداری اور مہارت کو سراہا کہ یہ افراد  جاپان کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔

جاپانی مارکیٹوں میں پاکستانیوں کے لیے بڑھتے ہوئے مواقع کا اندازہ دسمبر 2023 تک جاپان میں ملازمت اور کاروبار کے لیے آنے والے پاکستانیوں کی تعداد سے لگایا جا سکتا ہے، گزشتہ 10 ماہ میں 5,000 سے زائد پاکستانی  افراد نے جاپان کا رخ کیا۔   اس حوالے سے جاپان میں پاکستان کے سفارت خانے کا کردار بہت قابل تعریف ہے۔ حال ہی میں ایک جاپانی کمپنی، بارڈر لنک نے ٹوکیو میں پاکستانی سفارت خانے کے تعاون سے پاکستان سے 32 استاذہ  کو بھرتی کیا ہے۔ یہ مختلف شعبوں میں پاکستانیوں کی بڑھتی ہوئی طلب اور جاپان میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت کے مواقع کو ظاہر کرتا ہے۔

خلاصہ

جاپان کی جامع پالیسیوں اور ہنر مند افراد  کی بڑھتی ہوئی طلب کے  باعث پاکستانی ہنر مند افراد  کے پاس جاپان کی متحرک معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے اور اس سے فائدہ اٹھانے کا شاندار موقع ہے۔ اس  معاہدہ سے نہ صرف دو طرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے  بلکہ ہنر مند پاکستانیوں کے لیے خلیجی ریاستوں کے بعد ایک  نئی  منظم اور  پرکشش مارکیٹ  میں اپنے لئے نت نئے مواقعوں کو تلاش کرنے کا ایک نیا دروازہ بھی کھلا ہے۔ جاپان میں ملازمت کے حوالے سے رہنمائی اور معلومات کے لئے  آپ ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

13Jun

JOB OPPORTUNITIES FOR PAKISTANIS IN JAPAN

JOB OPPORTUNITIES FOR PAKISTANIS IN JAPAN: A NEW HORIZON

Japan has long been recognized for its technological advancements, rich culture, and disciplined workforce. But very few know that Japan is facing a significant labor shortage due to its aging population In response to its labor needs, Japan had turned to the international community for skilled labor and created a new “Status of Residence” for specific skilled workers, which became effective on April 1, 2019. This policy initially aimed to attract 340,000 skilled workers in the first phase. The Japanese Ambassador to Pakistan, Mr. Kuninori Matsuda said that the Japanese government has set an ambitious target to attract up to 500,000 blue-collar workers from around the world by 2025 with further plans to increase this number by 2030. This initiative underscores Japan’s commitment to addressing its labor shortage while providing substantial employment opportunities for foreign workers, including Pakistanis. There are many job opportunities for Pakistanis in Japan.

Memorandum of Cooperation: A Gateway For Pakistani to Employment In Japan

2019 marked a milestone in the history of Japan- Pakistan collaboration when both countries signed a memorandum of cooperation, aimed at facilitating the employment of Pakistani skilled workers in Japan. This agreement centers around the “Specified Skilled Workers” program, designed to provide skilled workers with employment opportunities in Japan. Under this framework, Pakistani workers can secure jobs in Japan after passing the required examinations, marking a significant milestone in bilateral relations and international labor cooperation. However, due to the Covid-19 outbreak, the process was delayed. Later on, the requirement for skilled labor surged and now the government institutions as well as private overseas promoters are also authorized to send Pakistani workers to Japan and Iqbal Manpower Consultants is now also an authorized recruiting agency for Japan in Pakistan.  

Specified Fields for Employment

Japan’s specified skilled workers program covers 12 fields:

  1. Nursing care
  2. Building cleaning management
  3. Electric, electronics, and information industries
  4. Construction industry
  5. Shipbuilding/ship machinery industry
  6. Automobile maintenance
  7. Aviation industry
  8. Accommodation industry
  9. Agriculture
  10. Fishery & Aquaculture
  11. Manufacture of food and beverages
  12. Foodservice industry

Pakistani Community in Japan

Since the establishment of diplomatic relations on April 28, 1952, the ties between Pakistan and Japan have steadily grown stronger. Pakistan was among the first countries to open a commercial office in Japan, soon after the San Francisco Peace Conference, and Japan reciprocated by opening an early trade office in Karachi. The Pakistani community in Japan is the third-largest Muslim-majority immigrant group, following the Indonesian and Bangladeshi communities. As of December 2023, there are 25,334 registered Pakistanis living in Japan.

“In his address to a ceremony, Japanese Ambassador Kuninori Matsuda praised the Pakistani workforce in Japan, highlighting their dedication, honesty, and skills, which contribute significantly to Japan’s development. “

The growing opportunities in Japanese markets for Pakistanis are projected by the number of Pakistanis arriving in Japan for employment, and business has reached an all-time high as of December 2023, with over 5,000 new registrations in the past 10 months. In this regard, the role of the Pakistan Embassy in Japan is very appreciable. Recently a Japanese company, BorderLink, has hired 32 Assistant Language Teachers from Pakistan in collaboration with the Embassy of Pakistan in Tokyo. This reflects the increasing demand for Pakistani workers in various sectors and highlights the job opportunities for Pakistanis in Japan.

Conclusion

The cooperation between Japan and Pakistan under the “Specified Skilled Workers” program marks a significant step forward in international labor relations. With Japan’s inclusive policies and the growing demand for skilled labor, Pakistani workers have a tremendous opportunity to contribute to and benefit from Japan’s dynamic economy. This initiative not only strengthens bilateral ties but also opens a promising future for skilled Pakistanis seeking to explore new horizons.